سونے کی قیمتوں میں پندرہ سو روپے فی تولہ کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔‏

‏آل پاکستان صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس جی جے اے) کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت پندرہ سو روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت دو لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی۔‏

‏10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 1286 روپے کمی ہوئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت سے 99 ہزار 760 روپے ہوگئی۔‏

‏بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1915ڈالر ہوگئی۔‏

‏پاکستان میں سونے کی قیمت حالیہ دنوں میں مسلسل سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال اور افراط زر میں اضافے کے باعث اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔‏