روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری روز کے آغاز پر انٹر بینک میں 20 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 302 روپے 20 پیسے کی بلند ترین سطح پر جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ ڈالر کا بھاؤ ایک روپے مہنگا ہو کر 301 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج ٹریڈنگ کی شروعات پر منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 201 پوائنٹس کمی سے 47 ہزار 277 پر آگیا ہے جب کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 47 ہزار 478 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔