ٹیوٹا: سسٹم کی خرابی کے باعث ملک کی 14 میں سے 12 فیکٹریاں بند

جاپانی موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا کے سسٹم میں خرابی کے باعث ملک میں 14 میں سے 12 فیکٹریوں نے کام روک دیا۔

عالمی میڈیا نے ٹویوٹا کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے 12 فیکٹریاں پرزوں کے آرڈرز پر کام نہیں کر پا رہیں، ہمارے خیال میں یہ سائبر حملہ نہیں، مسئلے کی تحقیقات کر کے انہیں جلد بحال کر دیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ جنوبی علاقے کیوشو اور کیوٹو میں ڈائیہاتسو کی فیکٹری میں کام جاری ہے،تاہم یہ واضح نہیں کہ دیگر فیکٹریوں میں کب معمول کی پروڈکشن شروع ہو گی۔ کمپنی نے یہ بھی نہیں بتایا کہ آیا سسٹم میں خرابی کی وجہ سے بیرون ملک فیکٹریاں متاثر ہوئیں کہ نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک پلانٹ پر سائبر حملے کے بعد ٹویوٹا نے تمام مقامی فیکٹریوں کو بند کر دیا تھا۔جاپان میں ٹویوٹا کا شمار اہم ساکھ والی کمپنیوں میں ہوتا ہے اور یہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔