ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔
پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم نے افتتاحی میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سعود شکیل ، وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
