مودی حکومت کا جامع مسجد دہلی سمیت 123 جائیدادیں واپس لینے کا فیصلہ

مودی حکومت کی دہلی میں مسلم اثاثوں پر نظریں جم گئیں، جامع مسجد دہلی سمیت وقف بورڈ کی 123 جائیدادیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

مودی حکومت کے ماتحت شہری ترقی کی وزارت نے وقف بورڈ کی 123 جائیدادوں کو واپس لینے کا نوٹس جاری کردیا۔

مودی سرکار کی جانب سے واپس لی گئی املاک اور ان 123 مقامات میں مساجد، درگاہیں اور قبرستان شامل ہیں۔

سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی حکومت نے دہلی کی 123 اہم ملکیتوں کو دہلی وقف بورڈ کے حوالے کر دیا تھا،ان ہی ملکیتوں کو مودی حکومت نے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔