صوبائی دارالحکومت پشاور میں بی آر ٹی سروس آج عارضی طور پر معطل رہے گی۔
بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ’ ٹرانس پشاور’ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آئی ٹی سسٹم اپ ڈیٹ اور مرمتی کام کی وجہ سے آج بس سروس معطل رہے گی۔
ترجمان ٹرانس پشاورنے کہا کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد سروس بحال کردی جائے گی جس کے بارے میں مسافروں کو مطلع کردیا جائے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بس سروس میں کوریڈور سمیت فیڈر روٹس پر بھی بند رہے گی۔
ذرائع نے کہا کہ آئی ٹی نظام کی اپگریڈیشن کے باعث آج کئی گھنٹے سروس بند رہ سکتی ہے۔