لندن:میئر لندن صادق خان نے پاکستان میں اقتصادی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ مغربی ممالک اور اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کو مشکلات سے نکالنے میں مدد کریں۔
صادق خان نے برطانیہ اور یورپی یونین سے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے میں مدد دے گی۔
میئر لندن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماضی میں زلزلے اور سیلاب کا سامنا رہا، سب کو ایسے ممالک کی مد دکرنی چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہبرٹش پاکستانی بیک وقت برطانوی شہری اور مسلمان ہونے پر فخر کرتے ہیں۔