کانگو، سونا لے جانیوالے قافلے پر حملہ، 2چینی شہریوں سمیت 4افراد ہلاک

کانگو میں سونا لے جانے والے قافلے پر حملے میں دو چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گھات لگا کر حملے میں ’’ٹی ایس ایم‘‘ مائننگ سے تعلق رکھنے والے 4 گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جو جنوبی کیوو صوبے کے فیزی علاقے میں دریائے کمبی کے قریب ایک مقام سے سونا لے جا رہا تھا۔

فیزی کے ایک اہلکارنے کہا کہ حملہ آوروں نے “سونے کے پارسل چرائے اور جھاڑی کے راستے سے نکل گئے، ہلاک ہونے والے دیگر دو افراد ڈی آر سی کا ایک سپاہی اور ایک ڈرائیور تھا۔

کالوندجی نے بتایا کہ اس حملے میں ایک چینی سمیت تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ چین کانگو میں ایک بڑا سرمایہ کار ہے اور معدنی کان کنی کی صنعت میں خطیر سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔