سرگودھا2بھائی دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق

سرگودھا،تحصیل ساہیوال میں دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق سرگودھا کےنواحی علاقہ حویلی مجوکہ کے 12 سالہ زبیر اور 10 سالہ ندیم بکریاں چرانے آئے تھے، گرمی کی وجہ سے نہانے کیلئے دریا میں اترے تو گہرے پانی میں چلے گئے۔ گھر نہ پہنچنے کی صورت میں لواحقین نے تلاش کی تو بچوں کی جوتیاں،ٹوپیاں اور چھڑیاں دریا کے کنارے سے ملیں۔

 ریسکیو 1122 نے غوطہ خور ٹیمیں موقع پر روانہ کر دیں ، ریسکیو آپریشن کے دوران ندیم نامی بچے کی نعش برآمد ہوئی۔ بچوں کے ڈوبنے کا واقع تحصیل ساہیوال موضع نہنگ کے قریب دریائے جہلم پر پیش آیا 

،دوسری ڈیڈ باڈی کے لئے ریسکیو کا آپریشن جاری ہے۔