ایشیا کپ، نیپال نے بھارت کو 231رنز کا ہدف دیدیا

کینڈی: ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں نیپال نے بھارت کو جیت کے لیے 231 رنز کا ہدف دے دیا۔

کینڈی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، نیپال 48.2 اوورز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور بھارت کو جیت کے لیے 231 رنز کا ہدف دیا۔

نیپال کے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ 65 رنز پر گری جب کوشل بھرتل 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف شیخ نے 58 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

بھیم شرکی 7 رنز بنا سکے، روہت پوڈیل 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کوشل مالا کو جڈیجا نے دو رنز پر آؤٹ کیا۔

گلشن جھا 23 رنز بنا کر چلتے بنے، دپیندرا سنگھ کو 29 رنز پر پانڈیا نے بولڈ کیا، سومپال کامی نے 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے رویندر جڈیجا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد سراج نے دو، ہاردک پانڈیا اور شردل ٹھاکر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔