گوادر:ایرانی پولیس نے ایرانی تیل پاکستان لے جانے والی اسپیڈبوٹس کو آگ لگادی،تیل کی ڈپوکو بھی نذر آتش کردیا-
اطلاع کے مطابق ایرانی پولیس نے مغربی بلوچستان کے شہر بندرعباس میناب میں سمندر کنارے کھڑی ایرانی تیل سے بھرے اسپیڈ بوٹس کو نذرآتش کردیا۔
ذرائع کے مطابق میناب کے کلاہی نامی علاقے میں ایرانی پولیس کی بڑی تعدادنے ہلہ بول دیا اور پاکستان کے لیئے ایرانی تیل لے جانے والی اسپیڈبوٹس کو نذرآتش کردیا جبکہ وہاں تیل کے ڈپوکو بھی آگ لگادی-
زرائع کے مطابق ایرانی پولیس نے تمام لوگوں کو وہاں سے بھگا دیا اور کہا کہ یہاں سے کوئی بھی شخص ایرانی تیل پاکستان اسمگل نہ کرے۔
اسپیڈ بوٹس اور تیل کے ڈپو جلانے کی وجہ سے لوگوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ ایرانی پولیس نے یہ کارائی کن بنیادوں پر کی ہے زرائع کے مطابق ایرانی پولیس نے پہلی بار اتنی بڑی کاروائی کی ہے۔