ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان کے سب ڈویژن درازندہ کے علاقے سرہ خاورہ کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث پیاز سے لوڈ ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے
واقعہ میں آٹھ بچوں، چار خواتین سمیت 20افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں 7افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سب ڈویژن درازندہ کے علاقے سرہ خاورہ کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث پیاز سے لوڈ ٹرک میں جا لگی، حادثہ میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔
آٹھ بچوں، چار خواتین سمیت 20افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں 7افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اسٹیشن 55کی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد درازندہ ہسپتال منتقل کردیا جس میں سے شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا