خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ 2023 ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن (ایم ڈی کیٹ) ٹیسٹ 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق عذرا ریاض 200 میں سے 198 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

اسی طرح حسیب خان نے ایم ڈی کیٹ 2023 کے امتحان میں 197 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، اور تیسری پوزیشن چار امیدواروں نے 195 نمبر لے کر حاصل کی۔ جن میں منصور خان، شاہ فیصل خان، سید عقیل باچا اور عبدالرزاق شامل ہیں۔

نتائج کے مطابق سیف اللہ امتیاز، مقتصد خان، سیف اللہ خالد، حلیمہ، انعم خان اور ثقلین خان نے 194 مارکس کے ساتھ مشرکہ طور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ متعدد انتخابی سوالات (MCQs) پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہر سوال کا ایک نمبر ہوتا ہے جس میں غلط جوابات کے لیے کوئی مارک نہیں کٹتا۔

اس کے کُل نمبرز 200 ہوتے ہیں۔

ٹیسٹ میں 68 سوالات حیاتیات سے، 54 کیمسٹری سے، 54 فزکس سے، 18 انگریزی زبان سے، 6 منطقی استدلال سے ہوتے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز 10 ستمبر کو ہونے والا ایم ڈی کیٹ کا امتحان متنازع ہوچکا ہے، ایک طرف پرچہ لیک ہونے کی خبریں سامنے آئیں تو دوسری جانب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑے پیمانے پر نقل کا رجحان بھی دیکھنے کو ملا۔

کئی طلبہ گرفتار بھی ہوئے اور متعدد مقدمات بھی درج کیے گئے۔