زیادہ سے زیادہ رن بنانے کی کوشش کریں گے،بابراعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیتنے کے بعد کہا ہے کہ قومی ٹیم زیادہ سے زیادہ رن بنانے کی کوشش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم پوری کوشش کریں گے اچھا ٹارگٹ دے سکیں، قبل ازیں ایک بیان میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ہمارے بولرز کے خلاف پلان بنا کر آئے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم میں مزید2تبدیلیاں کی گئیں ہیں ، فخر زمان اور عبداللہ شفیق کو پلئنگ الیون میں شامل کر  لیا گیا ہے۔

قومی بلے باز امام الحق کمردرد اور سعود شکیل بخارکے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بنے۔