خیبر میں دوران چیکنگ بارود سے بھرا چنگ چی رکشا پکڑا گیا، سیکیورٹی فورسز نے رکشا ڈرائیور کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
تحصیل باڑہ ملک دین خیل نالہ خوڑ میں ایک سامان بردار مشکوک چنگ چی رکشا کو حراست میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی پی او خیبر سلیم کلاچی کے مطابق چنگ چی لوڈر میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جسے فوری طور پر بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنادیا، رکشا میں تخریب کاری کی غرض سے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے ڈرائیور سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔