سکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں آپریشن ،8دہشتگرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی، خیبر پختونخوا کے دو علاقوں میں اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتارکرلیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پہلا اپریشن ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں کیا گیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، اس آپریشن میں6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسراآپریشن شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں کیاگیا آپریشن کےدوران 2دہشتگردمارے گئے  دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیاراورگولیاں برآمدکی گئیں ،علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش اورخاتمےکےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،مقامی افرادکی آپریشن کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔