پشاور میں دن دیہاڑے طالب علم قتل

پشاور میں دن دیہاڑے رہزنوں نے کالج سے گھر جاتے طالب علم کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے رنگ روڈ پر نجی کالج سے واپسی پر طالب علم حسن طارق رہزنوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔

موٹرسائیکل سوار  رہزنوں نے  رکشے میں سوار طالب علم سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

موبائل فون نہ دینے پر رہزنوں نے نوجوان پر فائرنگ کھول دی، پولیس کے مطابق طالب علم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

جائے وقوعہ سے فرار  ہونے والے رہزنوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے شروع کردیے ہیں، تھانہ شرقی میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔