ٹورنٹو میں پراسرار موت کا شکار ہونے والے پاکستانی فوٹو گرافر محسن مشتاق مرحوم کے ورثا کا پتہ چل گیا۔
ایلی براؤن کے نام سے مشہور فوٹوگرافر کی میت ایک ماہ سے سرد خانے میں پڑی اپنے پیاروں کی منتظر تھی۔
قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ نے بتایا کہ پاکستان میں محسن مشتاق کے والدین فوت ہوچکے ہیں اور نادرا کی مدد سے دبئی میں مقیم اُس کے بھائی سے رابطہ ہوا اور انہوں نے اجازت دی کہ متوفی کو کینیڈا میں سپردِ خاک کردیا جائے۔
محسن مشتاق کی نمازِ جنازہ اسنا مسجد مِسّی ساگا میں ادا کی جائے گی اور میڈوویل قبرستان میں تدفین ہوگی۔