لیبیا کشتی حادثے کا اہم ملزم گجرات سے گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے کا اہم ملزم گجرات سے گرفتار کرلیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالا زون ساجد اکرم چوہدری کے مطابق انسانی اسمگلرز کے خلاف گجرات میں کریک ڈاؤن کیا گیا اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم سیٹھ مسعود سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

انہوں نے بتایاکہ ملزم  سیٹھ مسعود کا نام ایف آئی اے کی ریڈ بک میں شامل تھا، ملزم لیبیا کے راستے یورپ ہونے والی انسانی اسمگلنگ کا اہم کردار ہے جو سونے کے کاروبار کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث انٹرنیشل گروہ کیلئے منی لانڈرنگ کرتا تھا۔