شہری کی بہادری، بیکری میں ڈکیتی کرنیوالے ڈاکو کر زخمی کردیا 2 ملزمان گرفتار، ایک ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوا

کراچی کے علاقے سعید آباد میں بیکری میں ڈکیتی کرنےوالے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے بیکری میں واردات کی اور واپس جانے لگے تو شہری نے فائرنگ کردی۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا ملزم پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔

پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کیا، ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔