گھر میں سلنڈر دھماکے سے تین افراد جاں بحق

الیاس کالونی میں گھر میں سلنڈر دھماکے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور دو سالہ بیٹا شامل ہے۔

دھماکہ میں شدید زخمی ہونے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔