کراچی: 800 وار داتوں میں ملوث کرمنل پکڑا گیا، ’10 افراد کے قتل کا اعتراف‘

کراچی میں آٹھ سو سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم زوہان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔

رینجرز اور پولیس نے عزیز آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فیضان عرف بھوری گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزم زوہان کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ، 2 موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے 10 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔