گوجرانوالہ میں تین روز قبل لاپتا ہونے والے پانچ سالہ بچے کو زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گاؤں ڈیرہ وڑائچاں سے تین روز قبل لاپتا ہونے والے بچے کی لاش مل گئی ہے، بچے کو زیادتی کے بعد سر پر اینٹیں مار کر قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والدین نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا، بچے کی لاش جھاڑیوں سے ملی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی اور قتل کاملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم بچے کا محلے دار ہے۔ ملزم نے زیادتی کا والدین کو بتانے پر بچے کو قتل کرکے اس کی لاش جھاڑیوں میں پھینک دی تھی۔