پانی ہماری زندگی کا لازمی جزو ہے، انسانی جسم کا 70 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے، یہی وجہ ہے کہ پانی مجموعی صحت کیلئے اہم قرار دیا گیا ہے۔
زمانہ قدیم سے گھروں میں پانی کو اُبال کر پیا جاتا تھا، لیکن چونکہ اب یہ دنیا آگے کی طرف رواں دواں ہے تو اُبلے ہوئے پانی کی جگہ منرل واٹرکا استعمال اب پروان چڑ رہا ہے۔
طبی ماہرین نے منرل واٹر استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کردیا ہے، پلاسٹک کی بوتلوں میں دستیاب یہ پانی انسانی صحت کے لئے ہر طرح سے مضر ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق بعض منزل واٹر کمپنیاں خراب معیار کی پلاسٹک بوتلوں کا استعمال کرتی ہیں۔ ان پلاسٹکس کے مضرِ صحت اجزا پانی میں شامل ہو جاتے ہیں۔
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مطابق منرل واٹر میں پوٹاشیم، سوڈیم، کیلشیم، فاسفورس، میگنیشیم اور سلفر وغیرہ شامل ہوتا ہے۔ یہ معدنیات انسانی جسم میں ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے علاوہ بلڈ پریشر کو بھی مناسب رکھتی ہیں۔
ایک تحقیق کےمطابق منرل واٹر کا استعمال انسانی جسم کو یہ فوائد فراہم کرتا ہے۔
دل کی صحت
پانی میں موجود معدنیات دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرتے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر منرل واٹر کا استعمال کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے اور خون میں ٹرائیگلیسرائیڈ کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی
ہڈیوں کی بناوٹ اور مضبوطی میں کیلشیم کا واضح کردار ہے، ڈیری مصنوعات کے علاوہ اسے منرل واٹر سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
قبض کا علاج
منرل واٹرمیں موجود میگنیشم سلفیٹ اور سوڈیم سلفیٹ آنتوں کی حرکات کو منظم کرتے ہوئے قبض کے مسائل کو دور کرتا ہے۔
منرل واٹر جہاں مفید ہے تو وہیں اس کی ناقص پیکجنگ انسانی صحت کیلئے بہت مضر ہے۔
دانتوں کی خرابی
منرل واٹر کی تیزابیت دانتوں پرموجود قدرتی تہہ کو متاثر کرتی ہے جس سے دانت جلد خراب ہوسکتے ہیں۔
زہریلا پلاسٹک
پلاسٹک کی بوتلوں میں بسفینول نامی مادہ شامل ہوتا ہے جو جسم کے بعض اہم ہارمونز کو متاثر کرتا ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق پلاسٹک جسم کے بعض خلیات کی خرابی یا کینسر جیسے جان لیوا مرض کا بھی باعث ہو سکتی ہے۔