کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ مہلک کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، وائرس متاثرہ شخص کے قریب رہنے اور چھونے سے دوسروں کو منتقل ہو سکتا ہے۔ 

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ دنیا بھر میں کانگو وائرس سے متاثر ہونے والوں میں ڈاکٹرز اور نرسز کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ 

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تدفین کے لیے بھی احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ میت کو چھونے سے بھی کانگو وائرس متاثر کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں کانگو وائرس میں مبتلا ہونے والے ایک ڈاکٹر کراچی میں انتقال کر گئے۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق ڈاکٹر شکراللّٰہ کو گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، وہ 3 روز قبل کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔