پانچ ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار

کوئٹہ کے سول اسپتال کے 5 ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار ہو گئے۔

 8 میں سے سات افراد کو تشویش ناک حالت میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ کے سول اسپتال، شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں۔