چٹ پٹی بھیل پوری چاٹ کیساتھ گرما گرم سوپ کا تڑکہ

کراچی کے چٹ پٹے کھانے اپنی مثال آپ ہیں، شہری حیدری کے علاقے میں ملنے والی بھیل پوری اور بوہری سوپ کے سالوں سے دیوانے ہیں۔

کراچی کے علاقے حیدری میں سالہ سال سے مشہور بوہری بھیل پوری اور بوہری سوپ آج بھی شہریوں کی من پسند ہے ۔

دکان دار کہتے ہیں کہ تقریباً 30سال سے یہ یہی کام کررہے، اس میں شامل ساری چیزیں گھر کی تیار کردہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی روپے فی پلیٹ سے کام شروع کیا تھا لیکن وقت وقت کے ساتھ مہنگائی کی وجہ سے آج کم سے کم 120 روپے فی پلیٹ فروخت کررہے ہیں ۔

بھیل پوری اور چنا چاٹ کے ساتھ منفرد بوہری سوپ اپنی مثال آپ ہے جو پورے سال دستیاب ہوتا ہے ۔

بوہری سوپ بھی نہ صرف سستا بلکہ ذائقے کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے ، اس سوپ کی تیاری صبح 8 بجے سے شروع ہوتی اور شام 4 بجے سے شہریوں کیلئے دستیاب ہوتی ہے ۔

سوپ کے ساتھ 6 اقسام کی چٹنیاں اور ساس کیلئے علیحدہ ٹیبیل لگائی گئی ہے ۔

گجراتی اور میمن کمیونٹی میں مشہور بھیل پوری کا ہر کوئی دیوانہ ہے، شہری کہتے ہیں مناسب پیسوں میں لاجواب ذائقہ ہے۔

ذائقے سے کے ساتھ ساتھ سوپ اور بھیل پوری کو پیش کرنے کا طریقہ اسے مزید مزیدار بنادیتا ہے۔