بڑھتی عمر کی خواتین توانائی بحال رکھنے کے لیے غذا میں تبدیلی لائیں

خواتین پر چونکہ گھر کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس لیے انہیں اپنی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئیے۔

گھر کے نہ ختم ہونے والے کاموں کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی صحت کا بھی بھرپور خیال رکھنا چاہئے کیونکہ کاموں کی تھکاوٹ ان میں موڈ کی تبدیلی اور جسم میں درد کی وجہ بنتی ہے۔

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ خواتین کی صحت مزید متاثر ہوتی ہے، لہذا خواتین پر یہ لازم ہے کہ وہ اپنی خوراک پر لازمی توجہ دیں۔

خواتین ان غذاؤں کا استعمال لازمی کریں کیونکہ یہ انہیں بیش بہا فوائد دے سکتی ہیں۔
چیریز صحت کے متعدد مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ اس میں موجود اہم اینٹی آکسیڈنٹ ’اینتھوسیانین‘ توانائی کو بڑھاتا ہے۔

خواتین کو پورے ہفتے میں تقریباً کم از کم ایک درجن چیریز کو اپنی غذا میں لازمی شامل کرنا چاہئے۔

ٹماٹر
ٹماٹر میں موجود اہم اینٹی آکسیڈنٹ ’لائکوپین(lycopene)‘ خواتین میں کینسر کے خلیات کی تشکیل اور پھیلاؤ سے بچانے کے لیے جانا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ٹماٹر دل سے متعلق بیماریوں کی روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لائیکوپین کے سبب خواتین کے جوان نظر آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

پپیتا
پپیتا انسانی صحت کو فائدہ پہنچانے والی مختلف خصوصیات سے بھرپور ہے۔ یہ وٹامن اے، سی، فولیٹ اور مختلف فائٹو کیمیکلز کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

اس میں پاپین نامی مرکب بدہضمی کے علاج کیلئے انتہائی مفید ہے، پپیتے میں بیٹا کیروٹین کی زیادہ مقدار ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور سوزش جیسے مسائل کا بہترین حل ہے۔

امرود
امرود کو اکثر سختی اور بیجوں کی وجہ سے نظر انداز کیا جاتا ہے، تاہم یہ غیر معمعولی صحت کے فوائد سے بھرپور ہے۔

امرود خون میں شوگر کی سطح کو بہتر بنانے اور انسولین کی مزاحمت کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس میں موجود پوٹاشیم اورحل پذیر فائبر کی اعلیٰ سطح دل کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

سیب
سیب میں موجود ’پیکٹین‘ نامی فائبرانسانی صحت کیلئے ہر طرح سے مفید ہے۔ اس فائبر کو ہضم ہونے میں سب سے زیادہ وقت لگتا ہے، جس سے مزید کھانے سے رُکا جاسکتا ہے۔

خواتین کیلئے سیب کا استعمال وزن کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے، کیونکہ زیادہ وزن کئی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔

ایواکاڈو
ایواکاڈوز کو خواتین کی صحت کیلئے اہم تصور کیا جاتا ہے، یہ پھل صحت مند مونوانسیچوریٹڈ فیٹس سے بھرپور ہے جو ایل ڈی ایل کولیسٹرول (شریانوں کو بند کرنے والی خراب چربی) کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔