کوئٹہ میں کانگو کے دو نئے کیسز رپورٹ، تعداد 62 ہوگئی

کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کانگو وائرس کے دو نئے کیسز رپورٹ سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 62 ہوگئی۔

کانگو کے دو نئے مریض جناح ٹاون اور کاسی روڈ سے رپورٹ ہوئے ہیں جنہیں بخار، جسم میں درد، ناک سے خون آنے اور تیزی سے پلیٹلیٹس کم ہونے کی شکایت پر فاطمہ جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جناح ٹاون کے رہائشی 30 سالہ جہانگیر اور کانسی روڈ کے رہائشی 27 سالہ شمائل کو فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ میں داخل کرادیا گیا۔

مریضوں کے ٹیسٹ رپورٹس میں کانگو کی تصدیق ہوگئی جن کا علاج جاری ہے، سول اسپتال کانگو وائرس رپورٹ ہونے کے بعد سیل کج جانے والی وارڈز میں حفاظثی اسپرے کیا گیا۔

اس کے علاوہ عملے اور اسپتال مین داخل ہونے والوں کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قراردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے کراچی علاج کے لئے آنے والا ایک اور کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا تھا، 30 سالہ شخص نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جب کہ کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض رپورٹ ہوا ہے۔

چند روز قبل کانگو وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نگراں وزیراعلیٰ میر علی مردان ڈومکی نے بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔