مرد مرغی کا گوشت نہ کھائیں کیونکہ ۔۔۔ کویتی فنکارہ کی انوکھی منطق نے نیا تنازع پیدا کردیا

کویتی فنکارہ شمس کے ایک انوکھے بیان نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کردیا۔ اداکارہ کا ماننا ہے کہ مردوں کو مرغی کا گوشت نہیں کھانا چاہئیے۔

اخبار مزمزاورالمرصد کے مطابق ویڈیو کلپ میں کویتی فنکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جو مرد مرغی کا گوشت کھاتے ہیں ان کی ذہنی حالت بدل جاتی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت میں مزید کہا کہ مرغی کا گوشت کھانے سے مردوں میں نزاکت آجاتی ہے کیونکہ مرغیاں خواتین کی خوراک ہیں، اس لیے مردوں کو مردانہ خوراک استعمال کرنی چاہیے۔

انوکھی منطق لیے کویتی اداکارہ کا ماننا ہے کہ دنیا میں ہر چیز میں ’نر‘ اور’مادہ’ ہوتے ہیں، مرغی مادہ ہے لہٰذا مردوں کو مرغی نہیں کھانی چاہیے، مردوں کے لئے بہتر ہے کہ وہ ’پائے‘ اور اس جیسے دیگر پکوان استعمال کریں۔

فنکارہ کے دعوے کو سوشل میڈیا پر مختلف زاویوں سے دیکھا گیا۔

بعض اس انوکھے بیان سے محظوظ ہوئے تو کئی نے فنکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بیشتر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک غیر سنجیدہ بیان ہے، جسے اہمیت دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔