لاہور: پنجاب حکومت نے بارش سے اسموگ میں کمی آنے کے بعد صوبے کے مختلف اضلاع میں لگایا گیا لاک ڈاؤن ختم کر دیا۔
پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں لگائے گے لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس لے لیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یہ فیصلہ اسموگ میں کمی کے باعث کیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ ماحولیات کیساتھ مشاورت کے بعد لاک ڈاﺅن اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
11 اور 12 نومبر، ہفتے واتوار کے روز لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، ان علاقوں میں اسکول وکالج بند رہیں گے جب کہ ریسٹورنٹ شام 6 بجے کھل جائیں گے۔ آج شہر بھر کی تمام مارکیٹیں بھی کھلی رہیں گی۔
لاہور میں آج ایئر کوالٹی انڈس 165 ریکارڈ کیا گیا۔ ٹاؤن ہال ایئر کوالٹی انڈیکس 166، جیل روڈ 165 اور وومن یونیورسٹی 145 ریکارڈ کیا گیا۔