غذائی الرجی سے بچانے والا نیا ٹوتھ پیسٹ تیار

کیلیفورنیا: سائنس دانوں نے ایک نیا ٹوتھ پیسٹ بنایا ہے جو مونگ پھلی سے الرجی رکھنے والے افراد کی حساسیت کو ختم کر سکتا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے اس ٹوتھ پیسٹ کا تجربہ ایسے 32 افراد پر کیا جن کو مونگ پھلی سے الرجی تھی۔ اس ٹوتھ پیسٹ میں انتہائی قلیل مقدار میں مونگ پھلی کے وہ پروٹین رکھے گئے ہیں جو لوگوں میں الرجی کا سبب بنتے ہیں۔

تحقیق میں شریک ان 32 افراد میں سے 24 کوئی اصل مرکب جبکہ آٹھ کو پلیسبو (غیر نقصان دہ مادہ) دی گئی۔ وہ افراد جن کو ٹوتھ پیسٹ دیا گیا ان کو دی جانےو الی ٹوتھ پیسٹ کی مقدار میں ہر بار اضافہ کیا گیا یعنی ہر بار مونگ پھلی کے پروٹین کی مقدار میں اضافہ کیا گیا۔

تحقیق میں شرکاء نے 11 ماہ تک روزانہ ایک بار دانت برش کیے۔ محققین نے دیکھا کہ اس دوران کوئی بھی فرد شدید الرجی میں مبتلا نہیں ہوا جو اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ یہ چیز گردی دار میوے سے الرجی رکھنے والے افراد کے استعمال کے لیے ٹھیک ہے۔

یہ ٹوتھ پیسٹ متوازن مقدار میں نکالا جاتا ہے اور دانت بھی بالکل دیگر ٹوتھ پیسٹ کی طرح صاف کرتا ہے۔

شرکاء پر چھوٹی مقدار میں یہ مرکب افشا کرتے ہوئے ماہرین کا ماننا تھا کہ یہ ان افراد میں مونگ پھلی کھانے کی حساسیت کو بتدریج ختم کر دےگا اور ان کے الرجی میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہوجائیں گے۔

یہ نیا ٹوتھ پیسٹ اورل میوکوسل امیونوتھراپی کا طریقہ استعمال کرتا ہے جو منہ کے اندر کی سطح پر اثر انداز ہوتا ہے اور وہاں موجود متعدد امیون رسپانس خلیے مریضوں کی حساسیت کو ختم کردیتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج کیلیفورنیا میں ہونے والے امیریکن کالج آف الرجی، ایستھما اینڈ امیونولوجی کے اجلاس میں پیش کیے گئے۔