بالوں کوروزانہ دھونا فائدہ مند ہے یا نقصان دہ؟

لمبے، گھنے چمکداربال خواتین کی خواہش ہوتے ہیں جن کی افزائش کے لئے وہ مختلف ٹوٹکوں کے ساتھ ساتھ مہنگی ترین مصنوعات بھی آزماتی رہتی ہیں۔

لیکن یہ خواہش اسی وقت پوری ہو سکتی ہے جب وہ بالوں کی اچھی طرح نگہداشت کریں، ہیبہت سی خواتین سمجھتی ہیں کہ بال کئی کئی روز تک نہ دھونے سے ان کی جڑیں مضبوط ہوجاتی ہیں اور چمک میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

لیکن دوسری جانب ماہرین کے مطابق اگر بالوں کو ذیادہ دنوں تک نہ دھویا جائے تووہ شروع ہوجاتے ہیں اور سر کی جلد کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔

ایک معروف ہیئر کیئر کمپنی کے ماہر سام کارپینٹر کا کہنا ہےکہ بہت سے لوگوں کے مطابق اگر آپ ایک مخصوص وقت میں اپنے بالوں کی کیئرکرتے ہیں تو یہ آپ کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔

کیوں کہ بار بار سر دھونے میں بالوں کے کیئر کے حوالے سے جومصنوعات استعمال کی جاتی ہیں ان میں سلفیٹ جیسے کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو بالوں میں خشکی اور سر کی جلد میں قدرتی تیل کے زائد اخراج کا باعث بنتے ہیں۔

سام کے مطابق اگر بالوں کو باقاعدگی سے نہیں دھوئیں گے تو آئل، گرد و غبار اور کیمیکلز آپ کے سر میں خشکی، خارش، سوجن کے علاوہ بالوں کے گرنے کا باعث بنتے ہیں۔

بالوں کو باقاعدگی سے دھونے کے حوالے سے ایک تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے نہ دھونے کے باعث بال تیزی سے گرنا شروع کردیتے ہیں۔

بالوں کو کتنے عرصہ بعد دھونا چاہیے؟
ہر شخص کو اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے بالوں کو کب دھونے کی ضرورت ہے کیونکہ بعض لوگوں کے بالوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر آئل اور گردوغبار دوسرے لوگوں کی نسبت جلدی جمع ہوجاتے ہیں۔اس لئے انھیں اپنے بال جلدی دھونے کی ضرورت پیش آجاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ کے بال آئلی ہیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ کو انہیں روزانہ دھونا پڑے لیکن بہت سے لوگوں کے لیے ایسا کرنا ضروری بھی نہیں ہوتا۔

مصنوعات کا انتخاب
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال مضبوط ہوںتو آپ کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ آپ کونسی مصنوعات استعمال کرتے ہیں اوراس کا انحصار صرف انتخاب پر نہیں بلکہ بالوں کی ساخت پر بھی ہوتا ہے۔

خشک بالوں کے لیے کیراٹین اور کوکونٹ آئل مناسب ہے اور اگر آپ کے بال گھنگریالے ہیں تو آپ کو ایسی مصنوعات استعمال کرنی چاہیے جس میں گلیسرین اور سیڈ آئل شامل ہو، اگر آپ کے بال آئلی ہیں تو آپ کو ٹی ٹری آئل جیسے قدرتی اجزاء سے بنی مصنوعات استعمال کرنی چاہئیں۔

بالوں کی حفاظت کے لئے پروڈکٹس کا انتخاب اور استعمال سے متعلق کسی ماہر سے بھی مشورہ بھی کیا جاسکتا ہے۔