سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے اکتوبرکے مہینے میں 2,463 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں ۔
نئی رجسٹریشن کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد2 لاکھ 5ہزار 456 ہو گئی ہے ۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا مجموعی طور پر ادا شدہ سرمایہ 4ارب 24کروڑ روپے ہے ۔اکتوبر میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 56 فیصد کمپنیا ں پرائیویٹ لمیٹڈ ، 41 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں جبکہ بقیہ تین فیصد کمپنیوں میں پبلک ان لسٹڈ ، غیر منافع بخش ادارے اور لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنر شپ شامل ہیں۔ اس ماہ تقریبا 99فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں جن میں سے 140کمپنیاں بیرون ملک سے رجسٹرڈ کی گئیں۔سب سے زیادہ کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 326 ہے ۔
اس کے بعد تجارت کے شعبے میں 322 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، خدمات کے شعبے میں 298، اور رئیل ا سٹیٹ اور تعمیرات میں 290 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
دیگر شعبوں میں تعلیم میں 107، سیاحت میں 100، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 90 ، ای کامرس میں 67 اور کان کنی اور کھدائی میں بھی 67 ، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں 63 ، مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزمنٹ میں 61 ، ٹیکسٹائل میں 55 ، فارماسیوٹیکل میں 54 ، انجن اور ٹرانسپورٹر میں بھی 54 ، کیمیکل میں 45، پاور جنریشن میں 44 ، ہیلتھ کیئر میں 32، کاسمیٹکس اور ٹوائلٹریز میں 31، براڈ کاسٹنگ اینڈ ٹیلی کاسٹنگ میں 30، رہائش میں 28، کمیونیکیشن میں 24، کیبلز اور الیکٹریکل گڈز اور پیپر اینڈ بورڈ میں 16جبکہ 203 کمپنیاںدوسرے شعبوں میں رجسٹرڈ ہوئیں۔علاوہ ازیں اس ماہ 75 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ۔ان ممالک میں میں افغانستان، الجیریا، آسٹریلیا، چین، ڈنمارک، ایل سلواڈور، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، لیبیا، ملائیشیا، نیدرلینڈ، نائجیریا، ناروے، اسپین، شام کے غیر ملکی سرمایہ کار شامل ہیں۔ ، تھائی لینڈ، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، اور امریکہ۔ سرمایہ کاری کا بڑا حصہ چین سے 40 کمپنیوں کے ساتھ، افغانستان سے 5 کمپنیوں میں ، برطانیہ سے چار ، جرمنی سے چار اور متحدہ عرب امارات سے 3، نیدرلینڈ، ناروے اور امریکہ سے دو اور دیگر ممالک سے 14 کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی گئی ۔