ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے نجی ہسپتالوں اورلیبارٹریوں کی سخت سکریننگ کا فیصلہ

جنرل اسسٹنٹ ریونیو ارم شہزادی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی مہم کو کامیاب کرنے کے لئے نجی ہسپتالوں اورلیبارٹیوں کی سخت سکریننگ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ڈینگی مریضوں کے حوالے سے درست ڈیٹا مرتب کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے آفس میں محکمہ صحت اورنجی ہسپتالوں کے سربراہان کے کوآرڈینیشن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈینگی کے مریضوں کا آن لائن ڈیٹا ایک سافٹ وئیر کی مدد سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے جس میں تمام نجی لیبارٹیز اور اور ہسپتالوں کو رسائی دی گئی ہے۔تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے خصوصی وارڈز مختص کئے گئے ہیں جہاں مکمل ایس او پیز کے تحت علاج معالجہ یقینی بنایا جائے گا۔