پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے ملک بھر میں پاکستانی سائیکاٹری ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے ساتھ مل کر ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کی ایک جامع مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
مہم کا مقصد ملک کے اندر ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنا ہے۔ پی ایم ڈی سی، پاکستان میں ریگولیٹری اتھارٹی کی حیثیت سے ذہنی صحت کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔
پاکستان سائیکاٹری ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے ساتھ مل کر ملک بھر میں ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں آگاہی اور شعور اجا گر کرتا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان سائیکاٹری ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے صدر ڈاکٹر محمد ذیشان نے پی ایم اینڈ ڈی سی کا دورہ کیا اور صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان میں کام کرنے والے ماہر نفسیات کی استعداد کار بڑھانے کے عمل کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں 600 سے 700 ماہر نفسیات کام کر رہے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد پاکستانی ماہر نفسیات امریکہ میں پریکٹس کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد ذیشان نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈپریشن، اضطراب اور دیگر ذہنی بیماریوں وغیرہ سے نمٹنے کے لئے ذہنی صحت سے متعلق آگاہی، متعلقہ کورسز اور تربیت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر پی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کی اجازت دی اور اس کے لئے ہم نے آن لائن کورسز، چائلڈ سائیکاٹری، نشے کی لت، بزرگ نفسیات وغیرہ پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ پاکستان میں نفسیاتی امراض پر زیادہ لٹریچر دستیاب نہیں ہے اور اس کی روشنی میں ڈاکٹر رضوان تاج،صدر (پاپانا) ڈاکٹر محمد ذیشان نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد شعور کو فروغ دے کر ذہنی صحت کے مسائل سے وابستہ معاشرتی مسائل کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذہنی صحت کے بارے میں معلومات پھیلانے کے لئے ذہنی صحت کے پیشہ ور افراد کے تعاون سے تعلیمی ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور سوشل میڈیا سمیت مختلف چینلز پر ایک مضبوط میڈیا مہم کا آغاز کرکے شہریوں تک پہنچنے اور ذہنی صحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے لئے تربیت، صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد کے لئے تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرنا تاکہ ذہنی صحت کے بارے میں ان کی تربیت میں اضافہ کیا جاسکے۔پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ "پی ایم اینڈ ڈی سی اور پاکستانی سائیکیاٹری ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے درمیان تعاون پاکستان میں ذہنی صحت کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اپنے وسائل اور مہارت کو یکجا کرکے ہمارا مقصد ذہنی صحت کے مسائل سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ (پاپانا) کے تعاون سے ہم نے آج میڈیکل کے طالب علموں کو ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں تعلیم دینے کے لئے ایک کتاب کا اجرا کیا ہے۔اس کے علاوہ ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں اساتذہ کی سرپرستی کے حوالے سے مزید آن لائن سیمینارز کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعاون پاکستان میں ذہنی صحت کے بارے میں آگاہی اور معاونت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔پی ایم اینڈ ڈی سی اور پاکستان سائیکیاٹری ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ دیرپا تبدیلی لانے اور پاکستانی آبادی کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔