لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے نادہندگان کے خلاف مہم جاری،
اکسٹھ روز سے جاری مہم کے دوران38036 ڈیفالٹرز سے1ارب20کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔
لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 4934نا دہندگان سے153.96ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 4765 نادہندگان سے284.98ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 4750نا دہندگان سے174.25 ملین اور ساتھ سرکل میں 1923نا دہندگان سے64.73 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 3541 نادہندگان سے81.07ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 4379نا دہندگان سے174.51ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 5590نا دہندگان سے76.28 ملین جبکہ قصور سرکل میں 8154 نادہندگان سے198.49 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے61ویں روز147نا دہندگان سے38لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔ نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 8نا دہندگان سے0.50 ملین اور ایسٹرن سرکل میں 39نا دہندگان سے1.07ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹان رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 19نا دہندگان سے0.58 ملین کی ریکوری کی۔
اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 4نادہندگان سے60000 روپے اور شیخوپورہ سرکل میں 42نا دہندگان سے0.98ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 16نا دہندگان سے0.13ملین جبکہ قصور سرکل میں 19نا دہندگان سے0.52 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔