سٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ، 100انڈیکس 350 پوائنٹس کمی

سٹاک ایکس چینج میں آج پھر تیزی کا رجحان ہے اور 100 انڈیکس 330 پوائنٹس اضافے سے 56 ہزار 850 ہوگیا، اور چند ہی لمحوں بعد 100انڈیکس 350 پوائنٹس کمی ہوگئی۔

گزشتہ روز پاکستان تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس نے 56 ہزار کی حد عبور کی تھی، اور کاروباری کے اختتام پر 56 ہزار 520 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

منگل کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 330 پوائنٹس اضافے سے 56 ہزار 850 ہوگیا۔

تاہم پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ شروع ہوا تو 100انڈیکس 350 پوائنٹس کمی سے 56 ہزار 100پر آگیا۔