موسمِ سرما میں صحتمند بالوں کیلئے 3 اہم تجاویز

موسمِ سرما اکثریت کا پسندیدہ موسم ہے، میوہ جات اور گرما گرم مشروبات اس موسم کا مزہ دوبالا کردیتے ہیں۔

اس موسم میں اکثریت کھانسی، زکام اور گلے کی خراش سے بچنے کیلئے سارے ہی اقدامات کرتی ہے، تاکہ صحت کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے۔

جہاں صحت موسمِ سرما میں شدید متاثر ہوتی ہے تو وہیں ہماری جلد اور بالوں پر بھی یہ موسم خاصا اثر انداز ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سردیوں کے موسم کا خشک پن ہمارے بالوں کو براہ راست متاثر کرتا ہے، اور بالوں میں موجود نمی کو ختم کردیتا ہے۔

بالوں اور جلد کی دیکھ بھال کے علاوہ چند مفید غذاؤں کا استعمال انہیں متاثر ہونے سے بچا سکتا ہے، یہ تدابیر موسمِ سرما میں ہمارے بالوں کی صحت کو متاثر ہونے سے بچا سکتی ہیں۔

پانی کی مناسب مقدار

موسمِ سرما کے دوران اکثریت پیاس نہ لگنے کے سبب پانی پینے کو اہمیت نہیں دیتے ہیں۔ چونکہ انسانی جسم 70 فیصد پانی پر مشتمل ہے، لہٰذا کمز از کم دن میں آٹھ گلاس پانی لازمی پیئیں۔

موسمِ سرما میں پانی کے توازن کو برقرار رکھنا نہ صرف انسانی جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے بلکہ یہ خلیوں اور ٹشوز میں آکسیجن کے بہاؤ کو بھی فروغ دے گا جس سے بالوں کی نشوونما بھی بہتر ہوتی ہے۔

موسمی پھلوں اور سبزیوں کا استعمال

موسمی پھل اور سبزی ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں، جو قوتِ مدافعت کو بڑھاتے ہوئے انسانی جسم کو غذائیت بخشتے ہیں۔

ان میں موجود انینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات بالوں کی مجموعی صحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تلی ہوئی غذاؤں کم استعمال

صحت مند غذاؤں کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے تلی ہوئی اور زیادہ کیلوری والی غذاؤں کا استعمال محدود کریں۔

اکثریت موسمِ سرما میں تلی ہوئی، چکنی اور شکر سے بھرپور غذاؤں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

ان غذاؤں کے استعمال میں کوئی مضائحقہ نہیں لیکن اعتدال میں رہتے ہوئے ان غذاؤں کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کسی بھی چیز کا زیادہ استعمال انسانی جسم میں آکسیڈیٹو تناؤ(اسٹریس) کو بڑھا سکتا ہے جس سے جلد اور بالوں کے خلیات میں خون اور آکسیجن کی گردش میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔