بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 56۔3 فیصد کی بڑی کمی

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اگست کےمقابلےستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.56 فیصد کی بڑی کمی  ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیے،  پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر پیداوار میں 3.56 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.01 فیصد کا اضافہ  دیکھنے میں آیا جبکہ جولائی تاستمبر2023بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.68فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 ادارہ شماریات  کے مطابق  جولائی تاستمبرتمباکو کی پیداوار میں38.43 فیصد کی کمی ہوئی،ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں 19.99 فیصد کمی،پیپراوربورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں7.21فیصد کمی ہوئی ،آئرن اوراسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں2.20فیصد کمی  کو ریکارڈ کیا گیا۔

 اس کے علاوہ آٹوموبیل شعبے کی پیداوار میں 45.97فیصدکی کمی ہوئی،جولائی تا ستمبر فرنیچر شعبے کی پیداوار میں61.82فیصد کمی ہوئی۔

 ادارہ شماریات کے مطابق  الیکٹریکل مصنوعات کی پیداوار میں12.11 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوا ،جولائی تاستمبرفوڈ5.16 اور مشروبات شعبے کی پیداوار میں2.85فیصد اضافہ ہوا،کمیکلز 1.95 اور فارماسوٹیکل شعبے کی پیداوار 41.28فیصد بڑھی۔