پشاور سے کراچی چلنے والی عوام ایکسپریس کو بحال کرنیکا فیصلہ

لاہور: پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عوام ایکسپریس پرانے روٹ کراچی سے لاہور اور لاہور سے پشاور کے مابین چلے گی جس کا آغاز آئندہ ماہ دسمبر میں کیا جائے گا۔

ریلوے ہیڈکوارٹر کی کیرج شاپ حکام کو 18بوگیوں کی تیاری کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ عوام ایکسپریس اکانومی کلاس، لوئر اے سی اور اے سی بزنس کلاس بوگیوں پر مشتمل ہوگئی۔

عوام ایکسپریس گزشتہ سال سندھ میں آنے والے سیلاب کے باعث بند کی گئی تھی۔

دوسری جانب، شالیمار ایکسپریس کو اپنے مقررہ روٹ کراچی – لاہور – کراچی براستہ ملتان اور فیصل آباد پر ایک ماہ کے لیے مزید توسیع دی ہے۔ فیصلے پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔