پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

حکومت نے 16 سے 30 نومبر تک پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے چار پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے کمی کا اعلان کردیا ہے۔

اس اعلان کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 281.34 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 296.71 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

قیاس تھا کہ ایکسچینج ریٹ کے تحت ڈالر مہنگا ہونے سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف نہیں مل سکے گا۔

پیٹرول اور ڈیزل کے علاوہ مٹی کا تیل بھی 6 روپے پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 9 روپے ایک پیسے تک کمی کی گئی ہے۔

جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 204.98 روپے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 180.45 روپ

اس سے قبل نگراں حکومت نے 31 اکتوبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں کیا تھا، اور 15 نومبر تک پیٹرول کی قیمت 283.38 روپے اور ڈیزل کی قیمت 303.18 روپے فی لیٹر رہی۔ے ہوگئی۔