قیمتوں میں پھر ردوبدل،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر

قیمتوں میں پھر بڑا ردوبدل،یاماہا کمپنی نے عوامی سواری کی قیمت پھر بڑھا دی،یاماہا کمپنی کی جانب سے وائے بی آر میں نیلے رنگ کی بایئک متعارف کرادی گئی۔

وائے بی آر کی قیمت میں 17 ہزار 500 روپے کا اضافہ کیا گیا،یاماہا وائے بی آر 4 لاکھ 52 ہزار 500 روپے کی ہو گئی،وائے بی 125 زی کی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

 

 

یاماہا وائے بی زی ڈی ایکس 4 لاکھ 23 ہزار روپے میں فروخت ہو گی۔

 


یاماہا وائے بی ار جی بلیک کی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار روپے مقرر کر دی گئی،یاماہا وائے بی آر میٹ ڈارک گرے اورنج کلر 4 لاکھ 56 ہزار روپے کی ہو گئی۔