ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانیوالوں کے بجلی گیس کنکشنز منقطع کرنے کے ساتھ موبائل سم بھی بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نان فائلرز کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں متعارف کرائے جانے والے سیکشن 114کے تحت کاروائی کی جائے گی، جس کے تحت انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے شہری کو نوٹس بھیجا جائے گا اور اگر پھر بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے گئے تو پھر ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کے بجلی گیس کنکشنز کاٹے جائیں گے جبکہ موبائل سم بند کردی جائے گی۔
ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کے لیے پورے ملک میں 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفسز قائم کر دیے ہیں، جو جون 2024 تک 15 سے 20 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر کام کریں گے۔
ترجمان کے مطابق نئے اقدامات سے ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو مطلوبہ سطح تک بڑھانے میں مدد ملے گی جب کہ دفاتر کی سربراہی ان لینڈ ریونیو کے گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے افسران کریں گے۔