روپیہ تگڑا، ڈالرکی قدر میں کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپیہ تگڑا،ڈالرکی قدر میں مزید کمی آگئی۔


سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبارکے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 53پیسے سستا،285روپے97پیسے پربند ہوا ۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75پیسے سستا ،287روپے 50پیسے پربند ہوا۔

 اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان نظر آیا جو بعد میں منفی میں اور پھر ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 14 پوائنٹس کے اضافے سے 57 ہزار 77 پر آ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 57 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔