سجاول سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

کراچی: سندھ کے شہر سجاول میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

 سجاول کے علاقے شاہ بندر میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا، ذخیرہ پی پی ایل اور ماڑی پیٹرولیم کے مشترکہ کنویں سے ملا ہے۔

کنوئیں سے یومیہ 13.69 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔

پی ایس ایکس نے خط میں کہا ہے کہ کنویں سے یومیہ 236 بیرل خام تیل حاصل ہوگا جبکہ شاہ بندر میں کنویں سے دوسری بار تیل و گیس ملی ہے۔

گزشتہ ماہ سندھ میں غازیج ون کنویں سے ون 11 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی گئی ، ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے تیل وگیس کی تلاش کیلئے1016میٹر گہرا کنواں کھودا گیا تھا۔

یاد رہے رواں سال جون میں خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کی بڑی فیلڈ کو قبل از وقت آپریشنل کردیا گیا تھا اور ضلع لکی مروت میں ولی فیلڈ سے یومیہ 1 ہزار بیرل تیل اور 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار شروع کر دی تھی۔

او جی ڈی سی کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کی فیلڈ کو 24 گھنٹے میں قومی پیداوار سے جوڑ دیا جائے گا، ولی فیلڈ کے دو مزید کنووں سے سے پیداوار جلد شروع ہونے والی ہے۔