اسلام آباد:آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کے قرضوں کی مالیت 818 کھرب تک پہنچ جائے گی، جبکہ وفاقی بجٹ کے حجم کا تخمینہ 154کھرب روپے ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک قرضوں کی مالیت 818کھرب تک پہنچ جائے گی، جب کہ بجٹ خسارہ اور سود کی ادائیگی کے اخراجات مختص منظور شدہ رقم سے زیادہ ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے اب پاکستان کے وفاقی بجٹ کے حجم کا تخمینہ 154کھرب روپے لگایا ہے، جو رواں سال منظور کردہ بجٹ سے 11کھرب روپے زیادہ ہوگا۔