یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 60 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا

اسلام آباد:یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 60 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا،یوٹیلٹی  اسٹورز کو 124 روپے 90پیسے کلو کے حساب سے کم سے کم بولی موصول ہوئی۔

 ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے چینی کے60ہزارٹن ٹینڈرکے تحت بولیاں طلب کی تھیں چینی کی موصول شدہ بولیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے چینی خریدنے سے متعلق فیصلہ جلد کرلیا جائیگا۔

 یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع کا  مزید کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو 124روپے 90 پیسے کلو کے حساب سے کی کم سے کم بولی موصول ہوئی اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریبا 138روپے میں پڑے گی آخری ٹینڈر کے مقابلے فی کلو 10.37روپے کم بولی موصول ہوئی۔

گذشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزنے 20ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدی تھی  ٹورزکو135روپے 27پیسے کلوکے حساب سے کم سے کم بولی ملی تھی اخراجات ملاکرکارپوریشن کو فی کلوچینی تقریبا150روپے میں پڑی حالیہ مہینوں میں بروقت خریداری نہ کرنے کے باعث2بار چینی کابحران پیدا ہوا۔