امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 

آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر ڈالراٹھارہ پیسےکمی کے بعد ڈالر دوسوپچیاسی روپے اناسی پیسے پر بند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے کمی کے بعد دوسوستاسی روپے کی سطح پرآگیا۔

دن بھر کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں47 پیسے تک کی کمی دیکھی گئی ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 285 روپے ، 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔