پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی کارگو جہاز پورٹ قاسم ٹرمینل پہنچ گیا۔
ایس ایس جی ایل پی جی پرائیویٹ کمپنی لمیٹڈ کاکہنا ہے کہ پہلی بار ایل پی جی کارگو جہاز 11 ہزارمیٹرک ٹن ایل پی جی گیس لایا ہے، عراق کے شہر بصرہ سے گیارہ ہزار میٹرک ایل پی جی کارگو جہاز کراچی پورٹ قاسم پر آج لنگر انداز ہوا ،پاکستان میں ایل پی جی امپورٹ کی ایل سیز کے مسائل حل ہوتے ہی مزید 8 سے 10 کارگو جہاز منگوائے جائیں گے۔